Home » Interesting News » نوجوان کی دستی بم کی پن نکال کر اس کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش، آگے کیا ہوا؟ جان کر آپ بات کرنا بھول جائیں گے

نوجوان کی دستی بم کی پن نکال کر اس کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش، آگے کیا ہوا؟ جان کر آپ بات کرنا بھول جائیں گے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی کا جنون اب تک درجنوں نوجوانوں کی جانیں لے چکا ہے۔ اب ایسی ہی ایک خبر روس سے سامنے آ گئی ہے جس میں ایک شخص نے ایسی چیز کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں جان گنوا دی جس کا سوچ کر ہی آدمی خوفزدہ ہو جائے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق روس کے جنوب مغربی شہر لبنسک (Labinsk)کے الیگزینڈر ساشا شیشیک نامی اس شخص نے ہینڈ گرنیڈ ہاتھ میں پکڑ کر اپنی سیلفی بنائی اور وہ بھی اس کی ’پن‘نکالنے کے بعد۔ الیگزینڈر نے گرنیڈ کی پن نکال کر تصویر بنائی اور اپنے کئی دوستوں کو سوشل میڈیا پر بھیجی۔ ایک دوست کے ساتھ اس کا پیغامات کا تبادلہ بھی ہوا جس نے اس کے ہاتھ میں پن نکلا ہینڈگرنیڈ دیکھ کر اسے اس سے دور جانے کی ہدایت کی تاہم اس نے بات نہ مانی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ”یہ خودکشی کا کیس نہیں ہے۔ الیگزینڈر کے ذہن میںیہ تھا کہ جب تک وہ ہینڈگرنیڈ کو پھینکے گا نہیں تب تک وہ نہیں پھٹے گا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ پن نکالنے کے بعد اگر گرنیڈ کو نہ بھی پھینکا جائے تو وہ مخصوص وقت کے بعد پھٹ جاتا ہے۔“ پولیس کے مطابق گرنیڈ پھٹنے سے الیگزینڈر کا جسم دو حصوں میں کٹ گیا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔پولیس نے اس واقعے کے ساتھ ساتھ علاقے میں خطرناک ہتھیاروں کی غیرقانونی سمگلنگ اور فروخت کے متعلق بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …