Home » Interesting News » نوجوان کی شادی، تحفے کھولتے کھولتے اچانک ایسا کام ہوگیا کہ دادی سمیت موقع پر ہی موت ہوگئی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

نوجوان کی شادی، تحفے کھولتے کھولتے اچانک ایسا کام ہوگیا کہ دادی سمیت موقع پر ہی موت ہوگئی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان اپنی شادی کے چند دن بعد اپنی دادی کے ساتھ مل کر مہمانوں سے ملنے والے تحائف کھول رہا تھا کہ اچانک ایسا خوفناک کام ہو گیا جس سے دولہا اور اس کی دادی کی موت واقع ہو گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سومیا شیکھر نامی اس دولہا کو ملنے والے تحائف میں سے ایک ڈبے میں پارسل بم موجود تھا۔ جونہی انہوں نے وہ ڈبہ کھولا، بم پھٹ گیا اور دادی پوتا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا۔ بم پھٹنے سے شیکھر اور 85سالہ ریما سہو نامی اس کی دادی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرہسپتال لیجایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔بم دھماکے میں شیکھر کی بیوی بھی شدید زخمی ہوئی تاہم اس کی جان بچ گئی اور وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ڈبے پر بھیجنے والے کا نام او رپتہ درج نہیں تھا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …