Home » Pakistani Headlines » نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت ، امریکی عزائم کھل کر سامنے آگئے

نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت ، امریکی عزائم کھل کر سامنے آگئے

neuclearواشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے بھارت کو حمایت کی یقین دہانی کرارکھی ہے اور اب پاکستان کے بارے میں بھی اس کا موقف کھل کر سامنے آگیا ہے۔
اے آروائی نیوز کے مطابق محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت رکن ممالک پر منحصر ہے۔ امریکہ کے پاکستان اور بھارت کیساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن پالیسی مختلف ہے، پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل حل کرنے چاہیے اور رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کے سوال پر مارک ٹونر نے واضح جواب سے انکار کر دیا ہے تاہم اسے رکن ممالک پر منحصر قرار دے دیا ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکہ کسی صورت پاکستان کی حمایت کو تیار نہیں۔
دوسری طرف چین نے این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کر دی ہے اور بھارت کو بطور رکن انتخاب کو رکن ممالک کے لئے طمانچہ قرار دیا ہے۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …