Home » Pakistani Headlines » نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا میں بہت خوبصورت شہر پائے جاتے ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے وہاں سکونت اختیار کرنا ایک خواب بن جاتا ہے،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستانیوں کے لئے رہنے کیلئے دنیا کاسب سے مہنگا شہر کونسا ہے۔ بین الاقوامی ادارےMercerکی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ تارکین کی رہائش کے لئے دنیا کا سب سے مہنگا شہر ہانگ کانگ ہے۔یہاں کی مہنگی رہائش ، ٹرانسپورٹ کے زیادہ کرایوں اور رہائشی کرایوں میں اضافے کی بدولت اسے دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر پرانگولا کا دارلحکومت لوانڈا ہے ،تیسرے نمبر پر سوئزرلینڈ کا شہر زیورک،چوتھے پر سنگاپور اور پانچویں نمبر پر جاپان کا دارلحکومت ٹوکیو ہے۔مرسر کے ماریو فیرارو کا کہنا ہے کہ کئی ایشیائی شہر غیرملکیوں کی رہائش کے حوالے سے بہت مہنگے ہیں لیکن پھر بھی بین الاقوامی کمپنیاںاپنے ملازمین کو یہاں بھیجتی ہیں جس کی وجہ یہاں کی اچھی معیشت ہے۔

نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا میں بہت خوبصورت شہر پائے جاتے ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے وہاں سکونت اختیار کرنا ایک خواب بن جاتا ہے،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستانیوں کے لئے رہنے کیلئے دنیا کاسب سے مہنگا شہر کونسا ہے۔ بین الاقوامی ادارےMercerکی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ تارکین کی رہائش کے لئے دنیا کا سب سے مہنگا شہر ہانگ کانگ ہے۔یہاں کی مہنگی رہائش ، ٹرانسپورٹ کے زیادہ کرایوں اور رہائشی کرایوں میں اضافے کی بدولت اسے دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر پرانگولا کا دارلحکومت لوانڈا ہے ،تیسرے نمبر پر سوئزرلینڈ کا شہر زیورک،چوتھے پر سنگاپور اور پانچویں نمبر پر جاپان کا دارلحکومت ٹوکیو ہے۔مرسر کے ماریو فیرارو کا کہنا ہے کہ کئی ایشیائی شہر غیرملکیوں کی رہائش کے حوالے سے بہت مہنگے ہیں لیکن پھر بھی بین الاقوامی کمپنیاںاپنے ملازمین کو یہاں بھیجتی ہیں جس کی وجہ یہاں کی اچھی معیشت ہے۔

mazar

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چوتھے خلیفہ راشد اور داماد رسول ﷺ حضرت علیؓ  المرتضی ؓ کا یوم شہادت  ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے آج (سوموار ) کو منایا جائیگا ،حکومت نے ’’یوم علیؓ ‘‘کے جلوسوں کے سلسلہ میں ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں ۔

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق اکیس رمضان کو چوتھے خلیفہ راشدؓ سیدنا حضرت علی المرتضیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں ’’یوم علی ‘‘منایا جائے گا ۔مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے حضرت علی المرتضیؓ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ اہل تشیع تنظیموں کی جانب سے ’’یوم علیؓ کی مناسبت سے جلوس نکالے جائیں گے ۔کراچی میں بھی ملک بھر کی طرح جلوس نکالے جائیں گے ۔کراچی سے نکلنے والے مرکزی جلوس کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں نے نمائش چورنگی سے کھارادر تک صدر ،ا یمپریس مارکیٹ ، ریگل ،تبت سنٹر ،جامع کلاتھ ،ڈینسو ہال، بولٹن مارکیٹ کی تمام مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز ،بسوں اور ٹرک لگا کر بند کیا گیا ہے ۔

#paksa

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …