Home » Pakistani Headlines » نیک ارادوں، امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناﺅں کے ساتھ نئے سال کا استقبال ،آتش بازی،نوجوان سڑکوں پر آگئے

نیک ارادوں، امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناﺅں کے ساتھ نئے سال کا استقبال ،آتش بازی،نوجوان سڑکوں پر آگئے

news-1451588439-1145_large

نیک ارادوں، امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناﺅں کے ساتھ نئے سال کا استقبال ہوگیا ہے اور نوجوان جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آ تش بازی سے آسمان پر رنگ ونور کا سیلاب آگیا ہے جبکہ دوسری طرف پولیس بھی امن ومان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں پر آگئی ہے اور بڑے شہروں پر ڈبل سواری اور بغیر سلنسر کے موٹر سائیکلوں پر بھی پابندی ہے۔اطلاعات کے مطابق نوجوانوں نے سال نو کا بھر پور جشن منا رہے ہیں جس کے لئے انہوں سے پہلے سے بھرپور تیاریاں کررکھی تھی ۔تمام ہوٹل بک ہوچکے تھے۔شراب وشباب کی محفلیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سال نو کی تقریبات جاری ہیں .سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں2016ءکو خوش آمدید کہا گیا۔ اسکائی ٹاور سے پھوٹتی کرنوں نے رات کی سیاہی مٹادی، آکلینڈ کا آسمان سنہرا ہوگیا۔آسٹریلیا میں بھی رنگ و نور کی برسات ہوئی، سڈنی کے ہاربر برج نے آسمان پر روشنیوں کا پل بنا دیا، اوپرا ہاوﺅس نے رشنیوں سے دھنوں کو چھیڑا، ہنستے چہروں، گاتے دلوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔ٹوکیو ٹاور سے پھوٹتے رنگ آسمان پر نظر آئے تو سب کو پتہ چل گیا کہ جاپان میں بھی نیا سال آگیا۔جنوبی کوریا میں بھی سال نو کے آغاز پرخوشیوں کی کہکشاں سے روشنی بھرے رنگوں سے آسمان جھلملاتا رہا۔نئے سال کی خوشیاں شمالی کوریا پہنچیں تو شاندار آتش بازی نے آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھیرے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …