Home » Pakistani Headlines » ن لیگ نے پی ٹی آئی کی ایک ساتھ تین وکٹیں اڑا دیں ، عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

ن لیگ نے پی ٹی آئی کی ایک ساتھ تین وکٹیں اڑا دیں ، عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر بھائیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر ، سردار عاقل عمر ، سردار عادل عمر نے ن لیگ کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر شہبازشریف نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک باد ی ، شہبازشریف کا کہناتھا کہ ن لیگ کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے ، ن لیگ پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اور قوم سے کیے وعدوں کو پورا کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کروائیں گے ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …