Home » Pakistani Headlines » وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد(پاکستان)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا،سابق وفاقی وزیر قانون نے گزشتہ رات اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر فیض آباد میں دھرنا دے رکھا تھا اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،دھرنے کے خلاف آپریشن کے باعث ملک میں صورتحال کشیدہ ہونے پر زاہد حامد نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا تھا جو منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ دلی طور پر مطمئن ہیں اور ختم نبوت پر کامل یقین رکھتے ہیں تاہم اگر ان کے استعفیٰ دینے سے معاملات ٹھیک ہوسکتے ہیں تو وہ اس کےلئے تیار ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ گرگیا، عملے سمیت 107 مسافر سوار #paksa # paksa.co.za

کراچی:  کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز …