Home » Interesting News » وزیراعظم نے فیس بک استعمال کرنے والے نوجوانوں کو بڑی آفر دے دی، شاندار اعلان کر دیا

وزیراعظم نے فیس بک استعمال کرنے والے نوجوانوں کو بڑی آفر دے دی، شاندار اعلان کر دیا

fb

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت حالیہ ہفتوں میں انتہائی اہمیت کے حامل نئے قوانین متعارف کروا چکی ہے جن میں انٹرنیٹ پر کاپی رائٹس کے متعلق قانون بھی شامل ہے۔ اب برطانوی وزیراعظم تھریسامے سوشل میڈیا کے متعلق ایک انقلابی قانون متعارف کروانے جا رہی ہیں۔ ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ قانون کے تحت فیس بک کے صارفین کو اپنے وہ پیغامات، پوسٹس اور کمنٹس وغیرہ مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنے کا قانونی حق دیا جائے گا جو انہوں نے 18سال کی عمر سے پہلے کیے ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ قانون اس لیے متعارف کروایا جا رہا ہے کہ لوگوں نے کم عمری میں جو پوسٹس اورکمنٹس کرتے رکھے تھے اور لوگوں کو پیغامات بھیج رکھے تھے وہ اپنی ان کی زندگیوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں اورایسی کئی رپورٹس بھی آ چکی ہیں کہ یہ ان کے کیریئر کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔اس نئے قانون میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو جرمانے کرنے کی شق بھی شامل کی جائے گی۔ اس شق کے تحت جو کمپنی اپنے صارفین کو غیرارادی طور پر فحش مواد، نفرت انگیز تقاریر اور دیگر نقصان دہ مواد دکھائے گی اسے جرمانہ کیا جا سکے گا۔
اس حوالے سے وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ ”انٹرنیٹ نے لوگوں کو بہت زیادہ مواقع فراہم کیے ہیں لیکن اس کے ساتھ وہ کئی طرح کے بڑے خطرات بھی اپنے ساتھ لے کر آیا ہے جس کے لیے معاشرہ تاحال تیار نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا کمپنیاں توازن پیدا کرنے اور ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہماری مدد کریں۔ یہ اقدامات دنیا بھر میں برطانیہ کو ڈیجیٹل بزنس کے لیے بہترین جگہ بنا دیں گے۔“

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …