Home » Pakistani Headlines » وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے چیمبر میں آگ بھڑک اٹھی ،فرنیچر جل کر خاکستر

وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے چیمبر میں آگ بھڑک اٹھی ،فرنیچر جل کر خاکستر

chamber

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے چیمبر میں آگ بھڑک اٹھی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے چیمبر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد فائر برگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ لگنے سے چیمبر میں موجود صوفے اور پردے جل کر خاکستر ہو گئے ۔ حادثے کے وقت شیخ آفتاب اپنے چیمبر میں موجود نہیں تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پارلیمانی امور کا چیمبر سیکنڈ فلور پر واقع ہے جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کے بعد دیگر وزراء کے چیمبرز کو بھی خالی کرالیا گیا ہے ۔ آگ لگنے سے عمار ت میں دھواں بھر گیا تاہم فائر برگیڈ نے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …