Home » Interesting News » وہ باتیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے بچوں کو لائق اور خود اعتماد بناسکتے ہیں

وہ باتیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے بچوں کو لائق اور خود اعتماد بناسکتے ہیں

self

نیویارک(نیوزڈیسک) والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے انتہائی لائق،ذہین اور فطین ہوں لیکن ان باتوں کے حصول کےلئے ضروری ہے کہ انہیں ایسے ماحول میں بڑا ہونے کاموقع دیا جائے جس میں ان پر قدغن نہ لگائی جائے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح کے ماحول میں بچوں کی نشوونما کرنی چاہیے۔
خودمختاری دیں
اگرآپ چاہتے ہیں کہ بچوں میں خودمختاری پیدا ہواور وہ خود اپنے کام کرنے میں پیش پیش ہوں تو انہیں خودمختاری والا ماحول دیں،انہیں ایسے حالات دیں جس میں وہ خود فیصلہ کرسکیں۔اپنے فیصلے ان پر مسلط کرنے کی بجائے انہیں موقع دیں کہ وہ مشکل صورتحال میں کس طرح کا فیصلہ کرتے ہیں۔
ان سے بات کریں
اکثر والدین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں سے بات نہیں کرتے اوراگر بات کریں تو انہیں ڈانٹ کر رکھتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں میں فیصلہ سازی کی عادت کمزورہوتی ہے اور ان کی خود اعتمادی چکنا چور ہوجاتی ہے۔آپ کو کوشش کرنی چاہیے کہ بچوں سے بات کریں اور ان کے مسائل کو توجہ سے سنیں اور ان کی مرضی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔
ان کی عمر کے مطابق سوچیں
کچھ لوگ بچوں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ بڑوں جیسے فیصلے کریں جو کہ بالکل بھی غلط بات ہے۔کبھی بھی بچوں سے کوئی امید لگانے سے پہلے سوچیں کہ آپ نے خود اس عمر میں کیا کام کیا تھا اور کیا آپ بھی اس طرح کا فیصلہ کرسکتے تھے۔یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بچے اپنے طریقے سے سوچتے اور چیزوں کا ادراک کرتے ہیں لہذا ان کے ذہنی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے ان سے بات کریں۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …