Home » Interesting News » وہ بیماری جس میں انسان خلائی مخلوق جیسا نظر آنے لگتا ہے

وہ بیماری جس میں انسان خلائی مخلوق جیسا نظر آنے لگتا ہے

khalai

بیجنگ (نیوز ڈیسک) خلائی مخلو ق کا ذکر قصے کہانیوں میں تو بہت ملتا ہے لیکن مغربی چین کے شہر چانگ کنگ کے ایک دیہات میں ایک ایسا حقیقی شخص بستا ہے کہ جسے جو بھی دیکھتا ہے خلائی مخلوق سمجھ کر خوف سے کانپ اٹھتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ بیچارہ ایک ایسی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہے جو انسان کی شکل کو بگاڑ کر خلائی مخلوق جیسی بنا دیتی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 53 سالہ یوان ہائی فیشل ہائپر پلاسیہ نامی بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس کا چہرہ اور سر عام انسانوں کی نسبت کئی گنا بڑا ہو چکا ہے۔ اس کا باقی جسم تو نارمل انسانوں کی طرح ہے لیکن چہرہ اور سر اتنا بڑا ہے کہ وہ کسی اور سیارے کی مخلوق دکھائی دیتا ہے۔ یوان ہائی کے بڑے بھائی یوان شانگ نے بتایا کہ وہ بچپن میں تو عام بچوں جیسا نظر آتا تھا لیکن جونہی بلوغت کو پہنچا تو اس کا چہرہ اور سر تیزی سے بڑھنا شروع ہوگیا۔ اس بدقسمت بچے کے غریب والدین کے لئے اس بیماری کا مہنگا علاج کروانا ممکن نہیں تھا لہٰذاعمر بڑھنے کے ساتھ اس کی بیماری بھی بڑھتی چلی گئی اور حتیٰ کہ اس کی شکل خوفناک حد تک بگڑگئی۔

  یوانگ چانگ کے دل سے اپنے بھائی کا علاج کروانے کا جذبہ کبھی ختم نہیں ہوا اور اس نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران رقم جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اب اتنی رقم جمع ہوچکی ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کو علاج کے لئے کسی بڑے ہسپتال لیجاسکتا ہے۔ یوان ہائی کا معائنہ کرنے والے مقامی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر اسے جدید طبی سہولیات اور قابل ڈاکٹروں سے لیس ہسپتال تک رسائی میسر آجائے تو اس کی بیماری قابل علاج ہے، تاہم اس کا چہرہ نارمل حالت میں لانے کے لئے طویل علاج کرنا ہو گا اور درجنوں آپریشن کرنا پڑیں گے۔

#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …