Home » Interesting News » وہ خاتون جس سے جو آدمی بات کرتا ہے خود کشی پر مجبور ہوجاتا ہے، مگر کیسے؟ جان کر پاکستانی مردوں کو عورتوں سے ہی ڈر لگنے لگے کیونکہ۔۔۔

وہ خاتون جس سے جو آدمی بات کرتا ہے خود کشی پر مجبور ہوجاتا ہے، مگر کیسے؟ جان کر پاکستانی مردوں کو عورتوں سے ہی ڈر لگنے لگے کیونکہ۔۔۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر لڑکے لڑکیوں کی ملاقات محبت میں بدلنے اور ان کی شادیاں ہونے کی خبریں تو آپ سنتے رہتے ہیں لیکن آپ یہ جان کرخوفزدہ ہو جائیں گے کہ برطانیہ کی ایک خاتون ایسی ہے جس سے کوئی مرد بات کرتا ہے تو خودکشی پر مجبور ہو جاتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام نتاشا گورڈن ہے جو برطانوی شہر اوکھیم کی رہائشی ہے۔ اس کی 2015ءمیں میتھیو برکنشا نامی ایک ڈاکیے سے انٹرنیٹ پر بات چیت شروع ہوئی اور اس نے اسے خودکشی کی ترغیب دینی شروع کر دی جس پر کچھ ہی عرصہ میں میتھیو ذہنی طور پر خودکشی کے لیے تیار ہو گیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تحقیقات کے دوران میتھو کے موبائل فون کا ڈیٹا جب حاصل کیا گیا تو اس میں نتاشا کے پیغامات اور فون کالز کا ڈیٹا حاصل ہونے پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ اور لیسیسٹر کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا۔ مزید تحقیقات میں ہولناک انکشاف ہوا کہ نتاشا اس ڈاکیے سے پہلے بھی 6لوگوں کو خودکشی پر مجبور کر چکی ہے۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ ”نتاشا انٹرنیٹ پر لوگوں کو اپنے چنگل میں پھانسی ہے اور پھر آہستہ آہستہ انہیں خودکشی کی طرف راغب کرتی ہے۔ جو مرد بھی اس کے جال میں پھنستا ہے یہ اسے خودکشی پر مجبور کر دیتی ہے۔میتھیو سے بات چیت شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اس نے اسے پیغام بھیجا کہ یہ اس کے ساتھ خودکشی کرنے کو تیار ہے۔ اس کے بعد کئی دن تک یہ میتھیو کو تیار کرتی رہی اور جب وہ اس کے ساتھ خودکشی کرنے کے لیے اوکھیم پہنچا تو دونوں نے گاڑی میں بیٹھ کر زہریلی گیس کھول دی لیکن نتاشا خود گاڑی سے باہر نکل گئی اور میتھیو کو اکیلا مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔“ نتاشا کے خلاف مقدمے کی سماعت تاحال جاری ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …