Home » Interesting News » وہ سعودی شہزادہ جو چاہتا ہے کہ آپ بھی پرائیویٹ جیٹ پر سفر کریں اور اس کیلئے۔۔۔

وہ سعودی شہزادہ جو چاہتا ہے کہ آپ بھی پرائیویٹ جیٹ پر سفر کریں اور اس کیلئے۔۔۔

news-1438366224-9975_large

لندن :  آپ نے خبریں سننے، موسم کا حال جاننے یا گانے ڈاﺅن لوڈ کرنے جیسی ایپس کے بارے میں تو سنا ہو گا لیکن ایک سعودی عرب پتی شخص نے ایسی چھوٹی موٹی چیزوں کی بجائے مالدار شخصیات کو مہنگے ترین بزنس جیٹ طیاروں کی سہولت باآسانی ان کے سمارٹ فون کے ذریعے فراہم کرنے کیلئے ایک ایپ کی تیاری میں بھاری سرمایہ کاری کر دی ہے اور اس مقصد کیلئے ایک نئی کمپنی نیوز سائٹ بھی قائم کر دی گئی ہے۔ Arabianbusiness.com کی ایک رپورٹ کے مطابق JetSmarter نامی وی آئی پی ایپ کی تیاری کیلئے سعودی شاہی خاندان کی ایک اہم شخصیت سمیت کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے دو کروڑ ڈالر (تقریباً 2 ارب پاکستانی روپے) کا فنڈ اکٹھا کیا جا چکا ہے۔

پرائیویٹ جیٹ سے سفر کرنے والی خاص شخصیات کو سمارٹ فون ایپ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کو مستقبل میں مزید وسعت دی جائے گی تاکہ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مالدار شخصیات کو پرائیویٹ جیٹ سے سفر کرنے کی طرف مائل کیا جا سکے۔ سرمایہ داروں میں شامل اہم شخصیات پرنس عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز السعود کا کہنا تھا کہ وہ اس سرمایہ کاری کے بارے میںب ہت پرجوش ہیں اور JetSmarter کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ JetSmarter کمپنی نے اپنے دفاتر یورپ، مشرق وسطیٰ، جنوبی امریکہ اور ایشیاءمیں قائم کر کے کام کا آغاز کر دیا

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …