Home » Interesting News » وہ طریقہ جس سے آ پ کسی دوسرے کا موبائل نمبر چرا کر اس کا مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں

وہ طریقہ جس سے آ پ کسی دوسرے کا موبائل نمبر چرا کر اس کا مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں

2 numbersنئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک )انسانوں کی کلوننگ کے بعد اب موبائل فون کی سموں کی کلوننگ کا کام بھی شروع ہو چکا ہے لیکن خبردار ہو جائیے کیونکہ اگر آپ کی سم کی کلوننگ ہو گئی تو سمجھیں آپ کا بینک اکاﺅنٹ بھی خالی ہو گیا۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکروں نے موبائل فون صارفین کو لوٹنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ان کی موبائل فون سم کی تمام معلومات چوری کر لی جاتی ہیں ، جسے سم کلوننگ کہا جاتا ہے۔ ہیکر پیچیدہ قسم کے سافٹ وئیراستعمال کرتے ہیں جن کے ذریعے موبائل فون صارف کے تمام کنٹیکٹ ، میسجز ، کال لسٹ اور سم سے متعلقہ پرائیویٹ معلومات چوری کر لی جاتی ہیں۔ یہ معلومات چوری کرنے کے بعد ہیکر کسٹمر کے بینک سے رابطہ کر کے اس کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات با آسانی لے لیتے ہیں ، جسے بعد ازاں اس کا اکاﺅنٹ خالی کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیںکہ آپ کی سم کی کلوننگ تو نہیں ہو چکی تو اس کیلئے اپنے موبائل فون بل پر نظر ڈالیں۔ اگر آپ کی سم سے کئی ایسے نمبروں پر کالز ہوئی ہیں جو کہ آپ نے نہیں کیںتو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی سم کی کلوننگ ہو چکی ہے۔ قدرے آسان طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ کو کال کرنے والے اکثر شکایت کرتے ہیں کہ آپ کا نمبرbusy ملتا ہے جبکہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ اس وقت کال پر نہیں تھے ، تو یہ خدشہ موجود ہے کہ اس وقت آپ کی سم کی کلوننگ کی جارہی تھی۔
احتیاط کے طور پر اپناموبائل فون اگر کبھی سروس کیلئے دیں تو اس کی سم نکال لیں۔ اگر کبھی آپ کو موصول ہونے والی کال کا فون نمبر +90یا +09 سے شروع ہو رہا ہو تو بھی سم کی کلوننگ کا خطرہ موجود ہو سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ سم کلوننگ کی وجہ سے اب تک بے شمار موبائل فون صارفین اپنے لاکھوں روپے لٹوا چکے ہیں، لہٰذا اس خطرے سے محفوظ رہنے کیلئے ہر ممکن احتیاط کریں ۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …