Home » Interesting News » وہ عرب ملک جہاں ان کنٹینروں میں ایک سال سے سینکڑوں لاشیں پڑی ہیں، یہ کون لوگ ہیں اور کوئی انہیں لینے کیوں نہیں آیا؟ انتہائی افسوسناک خبر

وہ عرب ملک جہاں ان کنٹینروں میں ایک سال سے سینکڑوں لاشیں پڑی ہیں، یہ کون لوگ ہیں اور کوئی انہیں لینے کیوں نہیں آیا؟ انتہائی افسوسناک خبر

تریپولی(مانیٹرنگ ڈیسک)شدت پسند تنظیم داعش نے ابتداءمیں شام اور عراق کے ساتھ لیبیا میں بھی اپنی جڑیں بنائی تھیں تاہم انہیں 2016ءمیں وہاں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑااور ہزاروں کی تعداد میں شدت پسند موت کے گھاٹ اتر گئے۔ ان میں سے سینکڑوں کی لاشیں کنٹینروں میں بنائے گئے سردخانوں میں رکھی گئیں جو گزشتہ ایک سال سے وہیں پڑی ہیں اور کوئی انہیں لینے نہیں آیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ کنٹینر لیبیا کے شہر مسراتا(Misrata)میں کھڑے ہیں اور یہ لاشیں حتمی فیصلے کے انتظار میں ہیں کہ ان کا کیا کیا جائے۔

سردخانوں کے سربراہ علی توالب کا کہنا تھا کہ ”ان کنٹینروں میں 700سے زائد لاشیں موجود ہیں جنہیں محفوظ رکھنے کے لیے کنٹینروں میں درجہ حرارت منفی 18سے منفی 20ڈگری تک رکھنا پڑتا ہے۔شدت پسندوں نے ساحلی شہر سیرت پر قبضہ کرکے اسے اپنا گڑھ بنایا اور جب دسمبر 2016ءمیں ان کے خلاف لڑائی میں ان شدت پسندوں کی ہلاکت ہوئی اوران کی لاشیں تب سے ان کنٹینروں میں محفوظ کی گئی ہیں۔ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہے کہ مزید انہیں محفوظ رکھ سکیں۔ہم نے ان کی فائلز دارالحکومت میں پراسیکیوٹر جنرل کو ارسال کر دی ہیں اور ان کے متعلق حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔ان شدت پسندوں میں اکثریت تیونسی، مصری، سوڈانی اور دیگر ممالک کے افرادہیں جبکہ کچھ لیبیا کے لوگ بھی ان میں ہیں، لیکن اب تک کسی ایک کا خاندان بھی لاش لینے نہیں آیا۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …