Home » Interesting News » وہ قبیلہ جو موٹا ہونے کے لئے ایسی چیز پیتا ہے کہ جان کر آپ کی طبیعت خراب ہوجائے ,یہ چیز پیشاب نہیں بلکہ۔۔۔

وہ قبیلہ جو موٹا ہونے کے لئے ایسی چیز پیتا ہے کہ جان کر آپ کی طبیعت خراب ہوجائے ,یہ چیز پیشاب نہیں بلکہ۔۔۔

moto

ادیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے کئی ممالک میں اب بھی قدیم قبائل اپنی روایات برقرار رکھے ہوئے ہیں جو جدید دنیا کے لیے خاصی تعجب انگیز ہوتی ہیں۔ مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں ان دنوں ایک قبیلے میں ایسا ہی ایک عجیب و غریب قدیم روایتی مقابلہ چل رہا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس قبیلے کا نام ”بوڈی“ (Bodi)ہے جو ملک کی ایک دورافتادہ وادی میں رہائش پذیر ہے۔ یہاں کے مردوں میں ہر سال یہ مقابلہ ہوتا ہے جس میں وہ اپنا وزن زیادہ سے زیادہ بڑھاتے ہیں۔ وزن بڑھانے کے لیے ان کے پاس6ماہ کا وقت ہوتا ہے۔ چھ ماہ بعد جس کا وزن سب سے زیادہ ہو وہ فاتح قرار پاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان چھ ماہ میں اس مقابلے میں حصہ لینے والے مرد گائے کا خون اور دودھ ملا کر بکثرت پیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ چربی جمع کر سکیں۔ وہ گائے کا دودھ دوہتے ہیں اور اس کی گردن کی نس کاٹ کر خون نکالتے ہیں اور پھر اسے ملا کر پیتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس مقابلے کے فاتح کو کوئی انعام بھی نہیں ملتا، صرف عزت و اکرام کی خاطر مرد اس مقابلے میں شریک ہوتے ہیں کیونکہ جو شخص یہ مقابلہ جیت جاتا ہے تمام عمر قبیلے کے لوگ اس کی بے انتہاءعزت کرتے ہیں اور اسے قبیلے میں ایک خاص مقام حاصل ہو جاتا ہے۔

مقابلے کے ان 6مہینوں میں حصہ لینے والے مرد اپنی بیویوں سے دور رہنے کی غرض سے گھر چھوڑ کر دور چلے جاتے ہیں وہاں ایک جھونپڑا بنا کر رہنے لگتے ہیں۔ اس دوران ان کے گھر کی خواتین انہیں وہاں گائے کا دودھ اور خون پہنچاتی ہیں۔ 6ماہ بعد نئے سال کے آغاز پر وہ اپنے جسم پر مٹی مل کر اس جھونپڑے سے نکلتے ہیں اور مقابلے میں شریک ہو جاتے ہیں جہاں فاتح کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔قبیلے کے اس روایتی مقابلے کی تصاویر منظرعام پر لانے والے فوٹوگرافر ایرک لیفورگ کا کہنا ہے کہ ”قبیلے کے لوگ گائے کو بہت مقدس سمجھتے ہیں لہٰذا اسے ہلاک نہیں کرتے۔ تیز دھار آلے سے وہ اس کی گردن کی نس کاٹ کر خون نکالتے ہیں اور پھر مٹی لگا کر سوراخ بند کر دیتے ہیں۔“

moto

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …