Home » Interesting News » وہ مشہور شخصیت جس کے بارے نامور ادیبوں نے پیشگی تعزیتی مضامین لکھ ڈالے لیکن تقدیر نے ان کے ساتھ عجب کھیل کھیلا تھا،دوسروں کے مرنے کی پیش گوئیاں کرنے والوں کے لئے سبق آموز واقعہ

وہ مشہور شخصیت جس کے بارے نامور ادیبوں نے پیشگی تعزیتی مضامین لکھ ڈالے لیکن تقدیر نے ان کے ساتھ عجب کھیل کھیلا تھا،دوسروں کے مرنے کی پیش گوئیاں کرنے والوں کے لئے سبق آموز واقعہ

لاہور (نظام الدولہ)موت کا ایک دن معین ہے ،کوئی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ کس کوپہلے اور کس کو بعد میں کہاں کس حالت میں مرنا ہوگا ۔لیکن انسان پھر بھی قیاس و اہتمام میں لگا رہتا ہے ،خاص کرمیڈیا کے لوگ تو کسی کی موت سے قبل ہی ایسا مواد اکٹھا کرنا شروع کردیتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے ۔ہماری صحافتی اور ادبی زندگی میں ایسے کئی واقعات کا ذکر ملتا ہے کہ جب کسی مشہور شخصیت کو بستر علالت پر پڑا دیکھ لیاتو اسکو بستر مرگ سمجھ لیا گیا ۔انکے احباب ایسے تعزیتی موضوعات و مضامین بھی تیارکرتے نظر آتے تاکہ جب یہ شخصیت وفات پائے سب سے پہلے ان کا مضمون شائع یا نشر ہوسکے۔اب تو ڈیجیٹل دور ہے جس میں الیکٹرانک آرکائیو کی بدولت کسی کا بھی ڈیٹا بروقت اکٹھا کرنا آسان ہوگیا ہے لیکن پہلے ایسا پیشگی اہتمام اورانتظام نہیں ہوتا تھا۔اس حوالہ سے پاکستان کی مشہور شاعرہ شبنم شکیل کے والد گرامی پروفیسر عابد علی عابد پر بھی ایسا وقت آیا تھا ۔عابد صاحب ملک کے ممتاز شاعر اورماہر تعلیم تھے اور ان کا بے حد ادب کیا جاتا تھا ۔وہ علیل ہوئے تواس وقت کی نامی گرامی ادبی شخصیات نے ریڈیو پاکستان پر ان کے لئے تعزیتی نشریات کا پیشگی بندوبست کرلیا،پھر یہہوا کہ اس بات کا چرچا برسوں ہوتا رہا۔ انکے صاحبزادے سید منوچہر نے اپنی کتاب ’’ میرے شب و روز ‘‘ میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ انسان کیا سوچتا ہے اور تقدیر اسکے ساتھ کیا کھیل کھیلتی ہے۔وہ لکھتے ہیں’’عابد صاحب شدید علیل ہوئے تو محمود نظامی نے عبدالمجید سالک اور چراغ حسن حسرت سے ان کے بارہ میں تعزیتی شذرے تیار کروالئے کہ خدا نخواستہ ان کی وفات کا حادثہ ہوجائے تو ریڈیو کے پاس تعزیتی مواد تیار ہو اور یہی نشریات والوں کا بنیادی اصول ہے۔ مگر عابد صاحب توٹھیک ہوگئے۔ محمود نظامی کراچی گئے تو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوگئے۔ دوسرے دوحضرات بھی عابد صاحب سے پہلے رہگزائے قضا ہوئے ان کی وفات پر تعزیتی شذرات عابد صاحب نے نشر کئے تھے ۔‘‘

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …