Home » Interesting News » وہ وقت جب ایک جعلی پیر کا واسطہ راحیل شریف سے پڑ گیااورپھر۔ ۔۔

وہ وقت جب ایک جعلی پیر کا واسطہ راحیل شریف سے پڑ گیااورپھر۔ ۔۔

rahil

لاہور(ویب ڈیسک) راحیل شریف نے پاکستان کی مسلح افواج کی کمان جنرل قمرجاوید باجوہ کے سپرد کردی ، جہاں جنرل راحیل شریف نے اپنے دور میں دہشتگردوں کو مات دی ، وہیں یہ بھی انکشاف ہواہے کہ ایک مرتبہ ایک جعلی پیر کا واسطہ بھی راحیل شریف سے پڑا جنہیں نہ صرف بے نقاب کیاگیا بلکہ راحیل شریف نے علاقہ بدری کو بھی یقینی بنایا۔

سینئر تجزیہ نگار اورکالم نویس ضیاءشاہد نے اپنے کالم میں لکھاکہ ’پرویزمشرف کا دو رتھا ، مشرف کے چیف ایگزیکٹو بننے کے بعد راحیل شریف بطور لیفٹیننٹ کرنل سیالکوٹ میں دوسری مرتبہ تعینات ہوئے اور 26فرنٹیئرفورس کی کمان ملی ،کورکمانڈر گوجرانوالہ کے بااعتماد ماتحت تھے اوراسی زمانے میں ایمن آباد میں ایک جعلی پیر کا عروج تھا، اس بہروپیے نے عامل کا سوانگ رچاکرعوام کی ایک کثیر تعداد کواپنے سحر میں جکڑ رکھاتھااور اسے سیاسی پشت پناہی بھی حاصل تھی ،اس بہروپیے کی اخلا ق باختہ سرگرمیاں جاری تھیں اور مذموم مقاصد کے لیے خواتین کا استحصال کرنے سے بھی نہیں چوکتا تھا۔ عوامی شکایت پر لیفٹیننٹ کرنل راحیل شریف نے اس جعلی پیر کو چہرہ نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ اس کی علاقہ بدری کو یقینی بنایا ، اس جعلی پیر کے حلقہ ارادت کا بھی کافی دباﺅ تھا لیکن راحیل شریف نے ثابت کیا کہ وہ ضعیف الاعتقاد ہیں اور نہ ہی کسی جعلی پیر کی بددعا سے خائف ہیں‘۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …