Home » Interesting News » وہ ویب سائٹ جہاں سے آپ برطانوی پاسپورٹ صرف ایک لاکھ روپے میں خرید سکتے ہیں

وہ ویب سائٹ جہاں سے آپ برطانوی پاسپورٹ صرف ایک لاکھ روپے میں خرید سکتے ہیں

visa

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈارک ویب سائٹ کے ذریعے برطانیہ کے جعلی پاسپورٹس،ڈرائیونگ لائسنس اور ڈگریاں فروخت کی جا رہی ہیں۔ڈیلی میل نے دی ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بذریعہ ویب سائٹ دنیا بھر میں جعلی پاسپورٹس،ڈرائیونگ لائسنس اور ڈگریاں فروخت کی جا رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ’چھپی ہوئی‘ویب سائٹس ، جنہیں ڈارک ویب کہا جاتا ہے نہ صرف مجرموں کیلئے سونے کی کان بن چکی ہیں بلکہ یہ ملکی سلامتی کیلئے بھی انتہائی خطرناک بات ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک برطانوی پاسپورٹ 800پاﺅنڈ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مکروہ پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد بینک سٹیٹمنٹ ،یوٹیلٹی بلز ،پے سلپس اور دیگر حاصل کردہ معلومات کی بنیا دپر نہ صرف جعلی اکاﺅنٹس کھلوا سکتے ہیں بلکہ بھاری قرضے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈارک ویب تک ایک محفوظ ویب براﺅزر کے ذریعے آنے والی پیشکش کے بعد ہی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے سن وی لی جو کہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ یہ سب کرنا مشکل نہیں ہے،کیونکہ آپ کہیں سے بھی یوزر نیم اور اکاﺅنٹ حاصل اور خریداری شروع کرسکتے ہیں۔

visa

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …