Home » Interesting News » وہ پاکستانی جو آپ کا دماغ 100 فیصد درست طریقے سے پڑھ سکتا ہے، کیسے ممکن ہے؟ فن کا مظاہرہ دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

وہ پاکستانی جو آپ کا دماغ 100 فیصد درست طریقے سے پڑھ سکتا ہے، کیسے ممکن ہے؟ فن کا مظاہرہ دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

pakistaniاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قسمت کا حال بتانے اور مستقبل کی پیشگوئی کرنے والے شعبدہ باز آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن پاکستانی نوجوان شہیر خان کے پاس واقعی ایسا جادو ہے کہ جو خوفناک حد تک حیرت انگیز ہے۔ اس نوجوان کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے، جسے دیکھنے والوں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں۔ وہ انسانوں کا ذہن پڑھ لیتے ہیں اور مستقبل کا حال بھی بتاتے ہیں۔ وہ اپنے اس ناقابل یقین فن کا مظاہرہ کئی نامور شخصیات کے سامنے کرچکے ہیں۔ حال ہی میں ایک شو میں انہوں نے کرکٹ کی دنیا کے تین بڑے ہیروز وسیم اکرم، ہرشابھوگلے اور رمیض راجہ کو اپنے جادو سے حیران و پریشان کردیا۔
شہیر خان نے ہرشا بھوگلے سے کہا کہ وہ اپنے ذہن میں اس لڑکی کا نام سوچیں جو ان کا پہلا پیار تھی۔ پھر انہوں نے ہرشا بھوگلے کے پیچھے کھڑے ہوکر ایک چارٹ پر ایک نام لکھ دیا، اور ہرشا سے کہا کہ وہ نام حاضرین کوبتائیں، اور دیکھئے کیسی حیرت کی بات ہے کہ ہرشابھوگلے نے جو نام بتایا شہیر خان وہ پہلے ہی چارٹ پر تحریر کرچکے تھے۔
ہرشابھوگلے نے سخت حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں آرہا کہ شہیر خان نے یہ نام واقعی ان کے ذہن سے پڑھ لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں پہلی بار جس لڑکی سے محبت ہوئی اس کا نام لتاکیا تھا، جو ایک ایسا ہندو نام ہے جسے پاکستان میں اکثر لوگوں نے سنا بھی نہیں ہوگا، لیکن اس نوجوان نے یہ نام ان کے ذہن سے پڑھ لیا تھا۔
اسی طرح شہیر خان نے رمیض راجہ کے سر پر دو بار اپنا ہاتھ گھمایا اور بتادیا کہ ان کے ATMاکاﺅنٹ کا پن نمبر 0786 ہے۔ اس انکشاف پر رمیض راجہ شدید حیرت سے بوکھلا اٹھے۔ انہوں نے بعد ازاں شہیر خان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطرناک حد تک حیران کن اور قابل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسی چیز پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
آپ شہیر خان کے مزید کمالات ان کے فیس بک پیج shaheerkhanmysteryperformer پر دیکھ سکتے ہیں

#paksa

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …