Home » Interesting News » وہ کام ہوگیا جو پچھلے 3 کروڑ سال میں نہ ہوا تھا، دنیا کی بقاءہی خطرے میں پڑگئی، سب سے تشویشناک خبر آگئی

وہ کام ہوگیا جو پچھلے 3 کروڑ سال میں نہ ہوا تھا، دنیا کی بقاءہی خطرے میں پڑگئی، سب سے تشویشناک خبر آگئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی کو ماہرین اس وقت دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں اور اب اس حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ہے ۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اس وقت فضاءمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ پچھلے 3کروڑ سال میں کبھی نہ ہوئی تھی۔اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی کی سالانہ رپورٹ ’دی گرین ہاﺅس گیس بلیٹن‘ میں بتایا گیا ہے کہ ”عالمی سطح پر فضاءمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار 403.3پارٹس فی ملین تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ انسانوں کی سرگرمیوں اور انتہائی طاقتور ایل نینو ایونٹ کا ملاپ ہے اور یہ مقدار دنیا کی بقاءکے لیے انتہائی خطرناک ہے۔“

رپورٹ کے مطابق 1998ءمیں فضاءمیں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اضافے کی شرح 2.7پارٹس فی ملین تھی جو اگلے عشرے میں بڑھ کر 2.8پارٹس تک پہنچ گئی اور اب یہ 3.3پارٹس فی ملین تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین نے عالمی ماہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ ”وہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سد باب کے لیے اقدامات کریں۔ ہمیںفوری طور پر کاربن کے اخراج میں کمی لانی ہو گی جوکہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کاسب سے بڑا سبب ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں بارے پیرس کانفرنس میں ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …