Home » Sports News » ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر صرف ایک پوسٹ کے کتنے پیسے ملتے ہیں؟ جواب جان کر آپ کچھ دیر کیلئے ”سُن“ ہو جائیں گے اور حواس بحال ہوتے ہی کہیں گے ”نہ کر“

ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر صرف ایک پوسٹ کے کتنے پیسے ملتے ہیں؟ جواب جان کر آپ کچھ دیر کیلئے ”سُن“ ہو جائیں گے اور حواس بحال ہوتے ہی کہیں گے ”نہ کر“

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی بہترین بلے باز تو تھے ہی مگر اپنی اچھی شخصیت، گراﺅنڈ کے باہر خوش اخلاقی اور پاکستانیوں کھلاڑیوں کی تعریف کے باعث پاکستانیوں کے دلوں کو بھی جیت چکے ہیں۔

ویرات کوہلی نہ صرف میدان میں چھا جانے کا فن خوب جانتے ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی خوب ’چھکے‘ لگا رہے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فیس بک پر ان کے پیج پر 36 ملین لائکس ہیں اور ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 20 ملین ہے جبکہ انسٹاگرام پر 15 ملین لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک پروموشنل پوسٹ کرنے کیلئے کتنی رقم ملتی ہے؟ جواب جان کر آپ یقینا ”سُن“ ہو جائیں گے اور آپ کیلئے یقین کرنا ہی مشکل ہو جائے گا۔
حال ہی میں فوربز کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں ویرات کوہلی کو لیونل میسی سے بھی بڑا برانڈ قرار دیا گیا اور اب بھارتی خبر رساں ادارے ”این ڈی ٹی وی“ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پرصرف ایک پروموشنل پوسٹ کرنے پر 3.2 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …