Home » Interesting News » ’ویلنٹائن ڈے حرام نہیں ہے بلکہ۔۔۔‘ بڑے اسلامی ملک کے گرینڈ مفتی نے تہلکہ خیز فتویٰ جاری کردیا

’ویلنٹائن ڈے حرام نہیں ہے بلکہ۔۔۔‘ بڑے اسلامی ملک کے گرینڈ مفتی نے تہلکہ خیز فتویٰ جاری کردیا

تیونسیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویلنٹائنز ڈے اگرچہ اکثر اسلامی ممالک میں بھی منایا جاتا ہے لیکن مسلمانوں کی اکثریت اسے اسلامی نقطہ گاہ سے ناجائز یا حرام قرار دیتی ہے۔ تاہم اب تیونس کے مفتی اعظم نے اس حوالے سے ایسا فتویٰ جاری کر دیا ہے کہ پوری مسلم دنیا میں ہلچل مچ گئی۔ العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم عثمان باتیخ نے کہا ہے کہ ”ویلنٹائنز ڈے حرام نہیں ہے اور ایک شرط پر یہ تہوار منانے کی اجازت ہے کہ اس میں اخلاقی اقدار متاثر نہ ہوں۔“
عثمان باتیخ نے اس فتوے میں ان مبغلین کی مذمت بھی کی جو ویلنٹائنز ڈے کو مسیحی تہوار قرار دے کر اسے حرام کہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ”اس تہوار کا مقصد محبت کو پھیلانا ہے اور جو چیز لوگوں میں اچھائی کو پھیلائے وہ غلط یا حرام نہیں ہو سکتی۔ ویلنٹائنز ڈے منانے میں کوئی قباحت نہیں ہے تاہم اس میں اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھنا بنیادی شرط ہے۔مبلغین کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو پیارومحبت بانٹنے کی تلقین کریں کیونکہ یہ اسلامی اقدار کا حصہ ہے۔اللہ سے محبت اس کے تمام بندوں سے محبت ہے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …