Home » Interesting News » ویلنٹائن ڈے کے موقعہ پر بیگم نے اپنے جسم سے ایسی چیز نکال کر اپنے شوہر کو دے دی کہ جان کر ہر شخص کہے اس سے بہترین تحفہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا

ویلنٹائن ڈے کے موقعہ پر بیگم نے اپنے جسم سے ایسی چیز نکال کر اپنے شوہر کو دے دی کہ جان کر ہر شخص کہے اس سے بہترین تحفہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا

نئی دلی(نیوز ڈیسک)محبت کے اظہار کے لئے لوگ کسی کو ’جگر کا ٹکڑا‘ کہہ دیتے ہیں لیکن بھارت میں ایک خاتون نے سچ مچ ہی اپنے جگر کا ٹکڑا اپنے بیمار خاوند کو دے کر پیار کی نئی داستان رقم کر دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 36 سالہ جاگیر حسین کو چند دن قبل جی ای ایم ہسپتال لیجایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد بتایا کہ اسے جگر کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے۔ اپنے خاوند کی جان بچانے کے لئے ان کی اہلیہ نیشا نے اپنے جگر کا عطیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جاگیر حسین کے جگر کا فعل بحال کرنے کے لئے اس کے کچھ حصے کی تبدیلی ضرور تھی، اور یہ حصہ ان کی اہلیہ کے جگر سے کاٹ کر ان کے جگر میں لگا دیا گیا۔
نیشا نے بتایا کہ چھ سال قبل ان کی لومیرج ہوئی تھی اور وہ ہر سال اپنے خاوند کو ایک خوبصورت تحفہ دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ان کے خاوند جگر کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس بار وہ تحفے میں انہیں اپنے جگر کر ٹکڑا دیں گی۔ ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب رہا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جاگیر حسین تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …