Home » Technology & Gadgets » ٹوئٹر نے پیغامات میں الفاظ کی حد 140 سے بڑھا کر دو گنا کردی

ٹوئٹر نے پیغامات میں الفاظ کی حد 140 سے بڑھا کر دو گنا کردی

واشنگٹن (آن لائن) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پیغامات میں الفاظ کی حد 140 سے بڑھا کر دو گنا کردی۔
ٹوئٹر کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پیغامات میں زیادہ الفاظ کی جگہ دینے سے زیادہ افراد ٹوئٹر کی جانب متوجہ ہوں گے ، ’ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آسانی اور تیزی کے ساتھ اپنا اظہار خیال کر سکے‘۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر شروع سے ہی پیغامات کیلئے 140 الفاظ کی حد مقرر کی گئی تھی جس کی وجہ سے صارفین تھوڑے الفاظ میں بڑی باتیں کہنے پر مجبور تھے لیکن اب الفاظ کی مقررہ حد بڑھنے سے صارفین کو اپنا مدعا بیان کرنے میں آسانی ہوگی۔
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ نے ٹوئٹر کی جانب سے پیغامات کیلئے الفاظ کی حد 280 کرنے کو صدر ٹرمپ کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے کیونکہ وہ ٹوئٹر پر کافی متحرک ہیں اور بعض اوقات اپنے ٹویٹس کے ذریعے سیاسی مخالفین کو بھی خوب لتاڑتے ہیں۔
ٹوئٹر کی جانب سے الفاظ کی حد میں اضافہ ان زبانوں کیلئے کیا گیا ہے جو گنتی کے حروف استعمال کرتی ہیں ۔ چینی ، جاپانی اور کوین زبان بولنے اور لکھنے والے صارفین ٹوئٹر کی اس سہولت سے محروم رہیں گے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …