Home » Interesting News » ٹوائلٹ کا بینک لوٹنے کے لئے انوکھا ترین استعمال، ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

ٹوائلٹ کا بینک لوٹنے کے لئے انوکھا ترین استعمال، ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بینک لوٹنے کے لئے کئی ماہ کی محنت سے زیر زمین سرنگ کھودنے جیسے طریقے اب پرانے ہو گئے ہیں کیونکہ بھارت میں ایک سمارٹ چور نے ٹوائلٹ میں چھپ کر بینک لوٹنے کا نیا طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نو عمر چور ایسا شاطر نکلا کہ کسی کو ذرہ بھر شک نا ہو سکا کہ یہ بینک میں ہی موجود تھا، اور سب اپنا کام سمیٹ کر بینک کو تالے گا کر چلے گئے۔ نصف شب کے قریب چور نے اپنی کاروائی شروع کر لیکن اس کی بدقسمتی کے کوئی روک ٹوک نا ہونے کے باوجود یہ اپنے مقصد میں کامیاب نا ہو سکا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 18 سالہ وکاس شاون، ایکسس بینک کی جوہو برانچ میں چند ماہ قبل سٹور کیپر کے طور پر عارضی ملازمت کر چکا تھا اور بینک کے معمولات اور کونوں کھدروں سے اچھی طرح واقف تھا۔جمعہ کے روز وہ بینک آیا اور سٹور مینجر سے دوبارہ ملازمت کے لئے درخواست کی۔ اس کے بعد یہ ڈرامہ کیا کہ وہ جا رہا ہے اور اپنے جاننے والے ملازمین سے ہاتھ بھی ملایا، لیکن اصل میں چند کمروں کا چکر کاٹ کر ایک ٹوائلٹ کی جانب چلا گیا۔ وہاں ٹوائلٹ سے متعلقہ سامان رکھنے والی ایک الماری تھی، جس میں وہ چھپ کر بیٹھ گیا۔ اب اسے انتظار تھا کہ سب ملازمین چلے جائیں اور وہ اپنی کاروائی کر سکے۔ اس کی توقع کے مطابق ساڑھے نو بجے تک سب چلے گئے اور چوکیدار بھی تالے لگا کر باہر نکل گیا۔

میدان صاف دیکھ کر وکاس باہر نکلا اور پہلے چابیوں والی الماری کی جانب گیا۔ اسے کچھ چابیاں تو مل گئیں لیکن ان کی مدد سے وہ کسی بھی دراز کا تالا نا کھول سکا۔ جب چابیاں کام نا آئیں تو وہ درازوں کو توڑنے کی کوشش کرنے لگا لیکن مضبوط آہنی درازوں پر اس کا بس نا چلا۔ نصف شب تک وہ کوشش کرتا رہا لیکن مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نا آیا۔ بالآخر تھک ہار کر عمارت کی عقبی جانب ایک کھڑکی کا شیشہ توڑا اور باہر نکل گیا، جہاں اس کا ایک ساتھی منتظر تھا۔
اس کاروائی کا انکشاف صبح اس وقت ہوا جب چوکیدار نے بینک کے تالے کھولے اور اندر چابیوں اور دیگر سامان کو بکھرا ہوا پایا۔ بینک انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے تحقیق کا آغاز کیا اور بینک کے کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو کی مدد سے ملزم کی پہچان کرنے کی کوشش کی گئی۔ اگرچہ یہ ریکارڈنگ واضح نہیں تھی لیکن اس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگانے میں کافی مدد ملی۔ وکاس کے موبائل فون ڈیٹا کے ریکارڈ سے بھی تصدیق ہو گئی کہ وہ رات کے وقت بینک میں موجود تھا۔ پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھی کو چھ گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا۔ دونوں کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …