Home » Sports News » ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی حاصل کر کے قوم کو شاندار تحفہ دیا : گورنر سندھ

ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی حاصل کر کے قوم کو شاندار تحفہ دیا : گورنر سندھ

winer

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر سندھ نے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کر کے پوری قوم کو شاندار تحفہ دیا ۔

جیو نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20سیریز میں کلین سوئپ پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد کے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ پوری سریز میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ۔ قوم کرکٹ ٹیم نے انتہائی پر اعتماد کھیل کا مظاہر ہ کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے اور ٹیم کی جیت پر بے حد خوش ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی ۔

یاد رہے یو اے ای میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز میں قومی ٹیم نے کالی آندھی کو کلین سوئپ کرتے ہوئے تینوں میچ جیتے ہیں ۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …