Home » Pakistani Headlines » ٹیکساس میں جاں بحق طالبہ سبیکا کے جسد خاکی کی پاکستان واپسی میں تاخیر

ٹیکساس میں جاں بحق طالبہ سبیکا کے جسد خاکی کی پاکستان واپسی میں تاخیر

ہیوسٹن (آن لائن )ٹیکساس کے سکول میں جنونی طالب علم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی پاکستانی طالبہ سبیکا کی میت آج پاکستان نہیں پہنچ سکے گی ، تاخیر کی وجہ موسم کی خرابی بیان کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سبیکا کی جسد خاکی آج پاکستان پہنچایا جانا تھا لیکن اب بدھ کو پہنچایا جائیگا ، سبیکا کے تایا کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے سبیکا کا جسد خالی لیکر ہیوسٹن سے روانہ ہونیوالی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اب سبیکا کی میت بد ھ کو پاکستان پہنچائی جائیگی اور نماز جناز ہ کے بعد سیبیکا کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …