Home » Pakistani Headlines » پاناما کیس تحقیقات : عملدرآمد بینچ 22مئی کو پیش رفت رپورٹ پر سماعت کریگا

پاناما کیس تحقیقات : عملدرآمد بینچ 22مئی کو پیش رفت رپورٹ پر سماعت کریگا

panama

 

  • سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت پاناما عملدرآمد بینچ 22 مئی کو دوپہر 1بجے پاناما کیس پیش رفت رپورٹ پر سماعت کریگا۔
  • ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے مشترکہ اجلاس جاری ہیں ،جے آئی ٹی 20مئی تک پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی جبکہ پاناما کیس عملدرآمد بینچ 22مئی کو دوپہر 1بجے اس کیس کی سماعت کریگا ۔خصوصی بینچ ہر پندرہ روز کے بعد جے آئی ٹی کی پیش رفت رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ید رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جو ہر 15روز بعد اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے پیش کریگی اور 2 ،ماہ میں رپورٹ مکمل کر کے شریف خاندان کیخلاف یا حق میں تجاویز دے گی۔

#paksa

#paksa.co.za

 

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …