Home » Pakistani Headlines » پانامہ لیکس پر اپوزیشن سنجیدہ نہیں،عمران خان کالا دھن سفید کر چکے :طلال چوہدری

پانامہ لیکس پر اپوزیشن سنجیدہ نہیں،عمران خان کالا دھن سفید کر چکے :طلال چوہدری

talal

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ، انکے بیانات میں تضاد اور وہ کالے دھن کو سفید بھی کر چکے ہیں،پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت بالکل کلیئر اور ابھی تک ہر معاملے میں بہت لچک دکھائی ہے لیکن اپوزیشن سنجیدہ نہیں اور بار بار اپنا موقف بھی بدل رہی ہے، ہم جامع اور شفاف احتساب کے حامی ہیں،لوگوں کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا ۔

سرکاری ٹی وی’’پی ٹی وی نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے جو کہ ایک مثال ہے، ہم اداروں کی بالادستی چاہتے ہیں، پاکستان سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے ضروری ہے کہ تمام معاملات کو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکو مت پاناما معاملے پر بالکل کلیئر اور معاملے کا جلد سے جلد حل چاہتی ہے،عمران خان کبھی کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ، انکے بیانات میں تضاد ہے اور وہ کالے دھن کو سفید بھی کر چکے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہو کر جائیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی فاتح ہوگی اور عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …