Home » Pakistani Headlines » پانامہ لیکس کے بعد ”پیرا ڈائز لیکس“ منظر عام پر ، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی بھی آفشور کمپنی سامنے آگئی

پانامہ لیکس کے بعد ”پیرا ڈائز لیکس“ منظر عام پر ، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی بھی آفشور کمپنی سامنے آگئی

اسلام آباد(پاکستان) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی بھی آفشور کمپنی سامنے آگئی ، انہوں نے آفشور کمپنی وزیر خزانہ بننے سے محض چند دن قبل بنائی تھی تاہم انہوں نے اسے کسی بھی لمحے پر ڈکلئیر نہیں کیا تھا ۔ 
تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے بعد آئی سی آئی جے نے ایک اور بڑا دھماکا کردیا اور ‘پیراڈائز لیکس’ کے نام سے مزید خفیہ دستاویز جاری کردیں جس میں دنیا کی معروف شخصیات اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔ان میں سب سے اہم نام سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز کا ہے ، جو کہ مشرف کابینہ میں پہلی بار بطور وزیر خزانہ شمولیت اختیار کی تھی اور بعد ازاں وہ وزیر اعظم پاکستان بنے ۔شوکت عزیز نے انٹارکٹ ٹرسٹ قائم کیا ، ان کی اہلیہ اور بچے اس کی بنیفشری اونر بنے ، سابق وزیر اعظم کا ٹرسٹ ڈیلیور میں تھا اور اسے برمودا سے چلایا جاتا تھا ۔ بطور وزیر اعظم اور بطور وزیر خزانہ اس ٹرسٹ کو کسی بھی موقع پر ظاہر نہیں کیا۔ آئی سی آئی جے کے پاکستان میں موجود نمائندے عمر چیمہ کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے پاکستان آنے سے دو ہفتے پہلے یہ ٹرسٹ قائم کی ،اس حوالے سے

شوکت عزیز نے نیویارک سے اپنے وکیل کے ذریعے بتایا کہ انہیں ٹرسٹ پاکستان میں ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ وہ ’سیٹلر‘ (Settlor) تھے۔ ان کے مطابق ان کے بیوی بچوں کو بھی ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ وہ بینی فشری تھے، بینی فشل اونر نہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …