Home » Interesting News » پانی کی پیاس نے آدمی کو 1 ارب روپے کا مالک بنا دیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

پانی کی پیاس نے آدمی کو 1 ارب روپے کا مالک بنا دیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پیاسے کو ایک گلاس پانی مل جائے تو بہت ہے مگر ایک امریکی شہری کی خوش قسمتی دیکھئے کہ پیاس بجھانے کو ایک پٹرول پمپ پر رکا اور ایک ارب روپے کا مالک بن گیا۔ کیلیفورنیا کے ایک پٹرول پمپ پر موجود دکان سے کولڈ ڈرنک خریدنے والا یہ خوش قسمت شخص ایک کروڑ ڈالر ( تقریباً ایک ارب 16 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق رونلڈ لوپیز نامی شہری نے دکان سے کولڈ ڈرنک خریدا اور جب باہر نکلنے لگا تو لاٹری کے اشتہار پر نظر پڑ گئی اور اس نے 30 ڈالر کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔ دکان سے نکلتے نکلتے ٹکٹ کو سکریچ کیا اور یہ دیکھ کر خوشی سے دیوانہ ہو گیا کہ اس کے ہاتھ میں پہلے انعام کا ٹکٹ تھا۔
لوپیز نے اس حیرت انگیز واقعے کے متعلق بتایا ”مجھے شدید پیاس محسوس ہورہی تھی تو میں نے بونیو سیون 76 گیس سٹیشن کے پاس رک کر کولڈ ڈرنک خریدنے کا فیصلہ کیا۔ جب میں کولڈ ڈرنک خرید کر باہر نکل رہا تھا تو ’ملین ڈیزلر سکریچ لاٹری‘ کے اشتہار نے میری توجہ کھینچ لی اور میں نے بس یونہی اس کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔ کارڈ سکریچ کرنے پر مجھے پتہ چلا کہ میں پہلا انعام جیت چکا ہوں لیکن مجھے اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا۔ میں نے ٹکٹ پر لکھے نمبروں اور الفاظ کو بار بار دیکھا اور کاﺅنٹر پر بیٹھی لڑکی کو اپنا ٹکٹ تھما دیا۔ اس نے ٹکٹ کا نمبر تصدیق کے لئے کمپیوٹر میں درج کیا اور اس کے منہ سے نکلا ’اوہ مائی گاڈ!‘ بس مجھے یقین ہو گیا کہ میں واقعی لاٹری جیت چکا تھا اور میری آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوگئے۔ میں اس خوشی کو زندگی بھر بھلا نہیں پاﺅں گا۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …