Home » Sports News » پاکستانیوں کے پسندیدہ بلے باز ہاشم آملہ کوایسااعزاز مل گیا جو آج تک جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز حاصل نہیں کر پایا

پاکستانیوں کے پسندیدہ بلے باز ہاشم آملہ کوایسااعزاز مل گیا جو آج تک جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز حاصل نہیں کر پایا

ڈربن(آن لائن ) جنوبی افریقہ کے معروف بلے باز ہاشم آملہ کو جنوبی افریقہ کی حکومت نے شاندار کارکردگی پر”آرڈر آف ایکامانگا“ ایوارڈ دیا ۔تفصیل کے مطابق ہاشم آملہ یہ ایوارڈ وصول کرنے والے پہلے پروٹیز بیٹسمین ہیں، اس سے قبل فاسٹ بولرز شان پولاک اور مکھایا نتینی کو بھی یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔

یہ ایوارڈ جنوبی افریقہ کے بڑے قومی ایوارڈ میں سے ایک ہے جو آرٹس، کلچر، ادب، موسیقی، صحافت اور سپورٹس میں شاندار کارکردگی اور خدمات پر دیا جاتا ہے۔ آملہ نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 117 ٹیسٹ، 164 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 17794 رنز سکور کئے ہیں۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹرپل سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین بھی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اوول میں 311 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …