Home » Interesting News » پاکستانی خاتون کی ناقابل یقین حرکت، کئی کلو منشیات انتہائی انوکھاطریقہ استعمال کرکے دبئی لیجانے میں کامیاب ہوگئی، لیکن پھر پکڑی کیسے گئی؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

پاکستانی خاتون کی ناقابل یقین حرکت، کئی کلو منشیات انتہائی انوکھاطریقہ استعمال کرکے دبئی لیجانے میں کامیاب ہوگئی، لیکن پھر پکڑی کیسے گئی؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

news-1451405398-7983_large

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں منشیات لیجانے کی کوشش کرنے والوں کا عبرتناک انجام آئے روز دیکھنے کو ملتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ عقل سے عاری لوگ اپنی جان اور اپنے وطن کی عزت داﺅ پر لگانے سے باز نہیں آتے۔ دبئی جانے، وہاں رہنے اور ملازمت کرنے کی شوقین ایک ایسی ہی پاکستانی خاتون بھی اپنے ایک افریقی ساتھی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے اور اس کے قبضے سے خواتین کے مخصوص سامان میں چھپائی گئی ہیروئن کی بھاری مقدار اور دیگر منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ النخیل کے علاقے میں ایک افریقی شخص منشیات وصول کرنے کے لئے موجود ہوگا۔ پولیس نے 33 سالہ افریقی شخص کا سراغ لگا کر اس کی نگرانی شروع کردی اور جب 39 سالہ پاکستانی خاتون ایک بڑا بیگ لے کر اس کے پاس پہنچی تو دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک بڑے تھیلے میں کئی چھوٹے چھوٹے تھیلے موجود تھے، جن میں چوڑیاں، انگوٹھیاں اور دیگر آرائشی اور زیبائشی سامان موجود تھا اور ان چیزوں کے اندر منشیات چھپائی گئی تھیں۔

خاتون نے پہلے تو کسی جرم میں ملوث ہونے سے انکار کردیا لیکن بعد ازاں اعتراف کرلیا کہ پاکستان میں موجود ایک ایجنٹ نے اسے دبئی میں نوکری دلوانے کا وعدہ کیا تھاجس پر وہ منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے پر تیار ہوگئی۔ خاتون نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ پہلے بھی کئی بار منشیات متحدہ امارات لاچکی ہے۔ اس کا افریقی ساتھی وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات آیا تھا لیکن ویزہ ایکسپائر ہونے کے باوجود قیام جاری رکھے ہوئے تھا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …