Home » Interesting News » پاکستانی ڈاکٹر جو بھارت میں جوتے بیچنے پر مجبو ر ہو گیا

پاکستانی ڈاکٹر جو بھارت میں جوتے بیچنے پر مجبو ر ہو گیا

news-1435507409-2303_largeنئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنے حالات سنوارنے کیلئے بھارت کا رُخ کیا تاہم ایسے میں افسوسناک بات یہ ہے کہ اتنی قربانی دے کر بھی ان کے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اکثر اوقات ان میں اضافہ ہی ہوجاتا ہپے۔ ایسی ہی کچھ کہانی داشراتھ کیلا نامی 38 سالہ شخص کی ہے۔
داشراتھ نے کراچی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لی اور 25 ہزار روپے تنخواہ پر پریکٹس شروع کردی، تاہم بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس وقت 15 ہزار روپے مہینہ پر اپنے کزن کی جوتوں کی دکان پر سیلز مین ہے۔ کیلا 2006ءمیں پاکستان سے بھارت چلا گیا تھا کہ بقول اس کے اسکے خاندان کو پاکستان میں خطرہ تھا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ جب تک وہ میڈیکل کونسل آف انڈیا سے سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرلے، بھارت میں پریکٹس نہیں کرسکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صرف ریاست گجرات میں 200 کے قریب ایسے ڈاکٹرز ہیں جنہیں کیلا جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ڈاکٹری کی صلاحیت ہونے کے باوجود یہ لوگ پریکٹس نہیں کرسکتے لہٰذا فارمیسیوں یا موبائل کی دکانوں پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ اس طرح ان میں سے چند ہسپتالوں میں رضا کارانہ طور پر بھی کبھی کبھی فرائض انجام دیتے ہیں کیونکہ قانونی طور پر انہیں باقاعدہ نوکری نہیں دی جاسکتی۔ اسی طرح ایک ڈاکٹر جے رام لوہانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وہ ایک لاکھ روپے ماہانہ کماتا تھا لیکن اب صرف گزارے کی نوکری کیلئے لوگوں کی منتیںکرنے پر مجبور ہے۔ پاکستان میں مریض حد سے زیادہ عزت دیتے تھے، بھارت میں زندگی کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھانے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا۔
قوانین کے مطابق اگر پاکستانی شہری بھارتی شہریت لینا چاہے تو ملک میں کم از کم 7 سال قیام ضروری ہے، اس کے بعد درخواستوں وغیرہ میں 2 سے 3 سال مزید لگتے ہیں اور اس کے بعد بھی فیصلہ سرکارکی مرضی پر ہے،زیادہ تر پاکستانی ڈاکٹروں کو پریکٹس کرنے کی اجازت اس لئے نہیں ملتی کہ وہ بھارتی شہری نہیں، ان مسائل کے حوالے سے زیادہ تر کو حقیقت کا احساس بھارت پہنچ کر ہی ہوتا ہے اور پھر جیسے تیسے گزارہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …