Home » Sports News » پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا مگر اس کیلئے تیار کی گئی ٹرافی کتنی خوبصورت ہے؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دیکھ کر ہی آپ بے اختیار کہیں گے ”شاہینو!!! ہر حال میں یہ ٹرافی جیتو“

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا مگر اس کیلئے تیار کی گئی ٹرافی کتنی خوبصورت ہے؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دیکھ کر ہی آپ بے اختیار کہیں گے ”شاہینو!!! ہر حال میں یہ ٹرافی جیتو“

ڈبلن (آن لائن) پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ آج سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا جبکہ اس واحد میچ کیلئے تیار کی گئی ٹرافی کی تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

یہ ٹرافی سادہ مگر انتہائی خوبصورت ہے اور پاکستانی اسے دیکھنے کے بعد بے اختیار یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ”شاہینو!!! ہر حال میں یہ ٹرافی جیتو۔“

واضح رہے کہ آئرلینڈ ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد اپنی تاریخ میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کیخلاف بھی دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 24 مئی جبکہ دوسرا میچ یکم جون کو ہو گا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …