Home » South Africa Pakistani Community News » پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کے وفد کی ساوتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر سہیل خان سے ملاقات

پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کے وفد کی ساوتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر سہیل خان سے ملاقات

جوہانسبرگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم ( پی ایس اے بی ایف) کے نمائندہ وفد نے 29 جون 2017 کو ساوتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر سہیل خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں پی ایس اے بی ایف کے چیرمین رفیق میمن، سینیر وائس چیرمین محمد علی انجم، سیکریٹری جنرل توفیق باوانی، ایگزیکٹیو ممبر سلیم سنگاپوری اور سیکریٹری نشر و اشاعت محمد اقبال شامل تھے۔ پاکستان ہائی کمیشن سے، ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل کے علاوہ ڈپٹی ہائی کمشنرڈاکٹر منظورچودھری اور کمرشل سیکریٹری فہد علی چودھری نے شرکت کی۔

میٹنگ میں دیگر امور کے علاوہ ساوتھ افریقہ میں پاکستانیوں کمپنیوں کے لئے ایک ڈسپلے سنٹر کے قیام اور ساوتھ افریقہ سے ایک ہائی لیول وفد کے دورہِ پاکستان پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ پاکستانی بزنس مینوں کو در پیش مسائل (ویزا اور ورک پرمٹ) پر بھی گفتگو ہوئی۔ محترم سفیر صاحب نے درپیش مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی

Check Also

لمپوپو – اسکول ٹیچرکے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار۔ مبینہ طور پر انہوں نے لیڈی ٹیچر کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے لاش ٹھکانے لگائی۔

Pakistani nationals nabbed for murder of missing Limpopo woman Limpopo police on Friday claimed they …