Home » Pakistani Headlines » پاکستان میں کتنے فیصد میڈیکل اسٹور قانون کی پابندی کرتے ہیں؟ہوشربا رپورٹ آگئی،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستان میں کتنے فیصد میڈیکل اسٹور قانون کی پابندی کرتے ہیں؟ہوشربا رپورٹ آگئی،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

store

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنسز کے تازہ شمارے میں ملک میں میڈیکل سٹوروں کے حوالے سے ایک چشم کشا رپورٹ شائع کی گئی ہے، جس کے مطابق ملک میں صرف چار فیصد سٹور ہی قانون کی پاسداری کررہے ہیں، باقی چھیانوے فیصد کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے۔

تحقیق کے دوران کراچی کے 1003 میڈیکل سٹوروں کا جائزہ لیا گیا جس سے ظاہر ہوا کہ صرف 4.1 فیصد سٹور قواعد کے مطابق قائم کر رہے تھے۔تحقیق میں شامل سٹوروں میں سے صرف 12 فیصد میں کوالیفائڈ عملہ موجود تھا، جب کہ صرف چار فیصد ایسے تھے جہاں فارماسسٹ موجود تھااس کے علاوہ تقریباً نصف سٹور ایسے تھے جہاں ڈرگ سیل کا لائسنس چسپاں نہیں تھا، جب کہ ایک تہائی سٹوروں کا لائسنس زائد المیعاد ہو چکا تھا۔

 store
رپورٹ کے مطابق ایک اور تشویش ناک بات بھی سامنے آئی کہ 11 فیصد کے قریب سٹور بغیر ریفریجریٹر کے ویکسین فروخت کر رہے تھے جبکہ 1003 میں سے صرف 117 سٹوروں یعنی صرف 11.7 فیصد میں بجلی جانے کی صورت میں فریج چلانے کا متبادل نظام موجود تھا۔

#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …