Home » Pakistani Headlines » پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کا معاملہ، سوات میں فوجی یونٹ پرخود کش حملے کے ثبوت افغانستان کے حوالے

پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کا معاملہ، سوات میں فوجی یونٹ پرخود کش حملے کے ثبوت افغانستان کے حوالے

اسلام آباد(پاکستان) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سوات میں آرمی یونٹ پر خودکش حملے میں افغانستان کی مداخلت کے ثبوت دستاویزات کی صورت میں افغان حکومت کو بھیج دیے گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ سوات کے فو جی یونٹ پر خود کش حملہ مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) دہشت گردوں،جن کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں، کی طرف سے کیا گیا تھا۔ پاکستان نے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر گزشتہ روز (جمعرات کو) افغان سفارتخانے کے حوالے کر دیے تھے۔
تر جمان نے کہا کہ فروری میں سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے ملوث ہونے ،افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور جماعت الاحرار کی موجودگی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے حوالے کیے۔
ڈاکٹر فیصل نے ڈوزیئرکے حوالے سے تفصیل سے بیان دیا اور کہا کہ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سرحد پار سے تخریب کاری کی کارررائیوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرے۔انہوں نے مزید بتا یا کہ ڈوزئیر میں تحریک طالبان اور جماعت الاحرار سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں ٹھکانوں کی موجودگی کے ثبوت بھی موجود ہیں، دہشت گرد گروپ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور سرحد پار سے ہی پاک فوج کی چیک پوسٹوں اور سول تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔
مقامی اخبار ڈان کے مطابق یہ وقت اسلام آباد اور کابل کے درمیان بات چیت کے لیے بہت اہم تھا کیونکہ ایک طرف یہ ڈوزئیر افغانستان کے سفارتخانے کے حوالے کیا اور دوسری طرف امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز بھی افغانستان کی قومی سلامتی کے مخصوص حالات کا جائزہ لینے اسلام آباد پہنچیں۔
سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ میں کھیل کے میدان پر خود کش حملہ کیا گیا تھا ،جس میں ایک افسر سمیت پاک فوج کے11جوان شہید جبکہ 13زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوراً بعد ٹی ٹی پی نے صحافیوں کو بھیجنے والے ای میلز کی ذمہ داری بھی قبول کر لی تھی ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Share this:

Comments

Check Also

ساہیوال میں پولیس کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 بچے زخمی-عینی شاہدین کے مطابق مقتولین عام شہری تھے

ساہیوال:  قادرآباد کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ …