Home » Pakistani Headlines » پاک امریکا تعلقات میں تعطل بڑی غلطی ہوگی، افغانستان میں حملوں کا الزام پاکستان پرلگا نا درست نہیں : اعزاز چوہدری

پاک امریکا تعلقات میں تعطل بڑی غلطی ہوگی، افغانستان میں حملوں کا الزام پاکستان پرلگا نا درست نہیں : اعزاز چوہدری

واشنگٹن ( آن لائن) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی، افغانستان میں کچھ بھی ہواس کا الزام پاکستان پرلگا دیاجاتا ہے جو درست نہیں ہے، افغانستان میں امن کیلئے تمام فریقوں کو مذاکرات کرنا ہوں گے۔
امریکی ریڈیو کوانٹرویودیتے ہوئے پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان اورامریکا 70 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں، ، دونوں ملکوں نے جب بھی مل کرکام کیا تو فائدہ ہواپاک امریکا تعلقات میں تعطل بہت بڑی غلطی ہوگی، امریکا سے برابری اوراحترام کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن ان کا الزام پاکستان کو دینا درست نہیں ہے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں کیونکہ وہاں بدامنی سے پاکستان متاثرہورہا ہے۔
اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان مسائل میں گھرا ہوا ملک ہے، وہاں گورننس کی کمی، کرپشن، منشیات اور مافیا کی بھرما رہے، افغانستان میں امن کیلئے افغان حکومت تمام اسٹیک ہولڈرزکومذاکرات میں شریک کرے ،افغان طالبان کوبھی مذاکرات کی میزپربیٹھنا چاہیے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اورشدت پسندی کسی صورت قبول نہیں، پاکستانی فورسزنے دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا جس کے بعد وہ پاکستان سے فرارہورہے ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …