Home » Pakistani Headlines » پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور جواب،تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی چوکی تباہ،5فوجی ہلاک متعدد زخمی:آئی ایس پی آر

پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور جواب،تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی چوکی تباہ،5فوجی ہلاک متعدد زخمی:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاکستان)پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی چوکی تباہ کرتے ہوئے پانچ بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج نے نہتے شہریوں کونشانہ بنانےوالی لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی کے مقام پر بھارتی چیک پوسٹ تباہ کرتے ہوئے پانچ بھارتی فوجیوں کوہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کابھرپور جواب دیاجائےگا۔

واضح رہے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سکول وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا تھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …