Home » Interesting News » پاک فوج کی گاڑیاں تحریک لبیک کے دھرنے کے قریب سے گزریں تو شرکاء نے کیا کیا؟جانئے

پاک فوج کی گاڑیاں تحریک لبیک کے دھرنے کے قریب سے گزریں تو شرکاء نے کیا کیا؟جانئے

لاہور (پاکستان)اسلام آباد میں جاری تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف اسلام آباد انتظامیہ کا آپریشن مکمل ناکام ہو گیاہے اور دھرنا قائدین سمیت شرکاءواپس فیض آباد پہنچ گئے ہیں اور حکومت نے دھرنے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو طلب کر لیاہے تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تحریک لبیک کے کارکن پاک فوج کی گاڑیوں کو دیکھ کر ’پاک فوج زندہ باد ‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ یہ ویڈیو آج کی ہے یا پرانی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کا دھرنا 19دنوں سے اسلام آباد میں جاری ہے جسے مذاکرات کے ذریعے ختم کروانے کیلئے کئی دور کیے گئے لیکن حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہا جس کے بعد حکومت نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے دھرنا قائدین کو واپس گھروں کو جانے کیلئے ڈیڈ لائن دی لیکن انہو ںنے پیچھے سے ہٹنے سے انکار کر دیا اور اس صورتحال کی پیش نظر آپریشن کیا گیا جس میں 200سے زائد زخمی اور 150سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم دھرنا کسی صورت ختم نہیں ہوسکا ۔
پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دی گئیں اور حکومت کی جانب سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کسی طرح فیس بک اور ٹویٹر تک رسائی حاصل کر ہی لی ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاک فوج کی گاڑیاں گزرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ قریب کھڑے تحریک لبیک کے کارکن گاڑیوں کو دیکھتے ہیں راستہ دیتے ہیں اور ’پاک فوج زندہ باد ‘ کا نعرہ بلند کرتے ہیں ساتھ ہی وہ تحریک لبیک کا بھی نعرہ بلند کرتے ہیں ۔پاک فوج کے جوان ان کا نعرہ سن کر انہیں سلام کرتے ہیں اور گزرجاتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ یہ ویڈیو آج کی ہے یا پہلے کی ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …