Home » Pakistani Headlines » پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ وفاق اور صوبوں میں مضبوط تعلق کا ضامن ہے : مشاہد حسین سید

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ وفاق اور صوبوں میں مضبوط تعلق کا ضامن ہے : مشاہد حسین سید

mushHID

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین نے کہاہے کہ خطے میں سکیورٹی اور استحکام میں چین نے اہم کردار ادا کیا اور اقتصاری راہداری کا منصوبہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلق مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

’’برطانوی خبر رساں ادارے ‘‘ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قاف کے جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے ملک کے پسماندہ علاقے ترقی یافتہ علاقوں سے منسلک ہو جائیں گے، اقتصادی راہداری کے روٹ پر تعمیر ہونے والے اقتصادی زونز، صنعتی پارک اور آئل پائپ لائن کے قیام سے ملک بھر میں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممالک اس منصوبے کے خلاف ہیں لیکن حکومت اور عوام کی کوششوں سے وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے،پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو عوام کی حمایت حاصل ہے اور جب تک اس منصوبے کی تکمیل کے لیے عوام متحد ہیں کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت نے منصوبے کی حمایت کی ہے اور اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر قیمت پر اقتصادی راہداری کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ کم ترقی یافتہ علاقے خاص کر خیبر پختوانخوا اور قبائلی علاقوں کو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے سڑکوں، ریلوے لائن اور پائپ لائن نیٹ ورک کے ذریعے رابطے اور گہرے اور مضبوط ہو جاتے ہیں،اس لئے ا قتصادی راہداری کا منصوبہ ملک کی معاشی ترقی اور عوام کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …