Home » Interesting News » پراسرار جہاز اچانک ساحل سمندر پر نمودار، لوگوں نے اندر جاکر دیکھا تو کیا منظر تھا؟ دیکھتے ہی ہر کسی کے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

پراسرار جہاز اچانک ساحل سمندر پر نمودار، لوگوں نے اندر جاکر دیکھا تو کیا منظر تھا؟ دیکھتے ہی ہر کسی کے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

نیویارک(نیوز ڈیسک)تقریباً تین سال قبل روس کا بحری جہاز ’ایم وی لائیو بوف ارلووا‘ سمندر میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ چالیس سال قبل سوویت یونین میں بنایا جانے والا یہ 300 فٹ لمبا کروز بحری جہاز ایسا لاپتہ ہوا کہ پھر اس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہ چلا۔ یہ سمندر میں نجانے کہاں کہاں بھٹکتا رہا اور اب اچانک امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر آن پہنچا ہے۔ 
سمندر کے کنارے اس کا عظیم الشان ڈھانچہ ہی پہنچ پایا ہے، اور وہ بھی ایسے مناظر لے کر کہ دیکھنے والے کانپ اٹھے ہیں۔ سمندر میں بھٹکنے کے دوران یہ صرف ہزاروں چوہوں کی رہائش گاہ رہا، جو بھوک کے مارے ایک دوسرے کو ہی کھاتے رہے۔ جہاز کے پنجر میں بے شمار چوہوں کے کٹے پھٹے جسم اور ہڈیوں کے پنجر پائے گئے ہیں۔

یہ کروز جہاز چار ہزار ٹن وزنی تھا اور تقریباً 20 سال سے سیاحتی سفر کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ اسے 2010ءمیں واجبات کی عدم ادائیگی پر کینیڈا میں روک لیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے ڈومینیکن ری پبلک منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا۔ شدید سمندری طوفان کی وجہ سے یہ راستے میں ہی بے قابو ہوگیا اور پھر سمندری لہریں اسے نامعلوم سمت کی جانب بہا لے گئیں۔
حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل پر لہریں ایک دیو قامت ڈھانچے کو اپنے ساتھ بہا کر لے آئیں تو دیکھنے والے حیرت میں ڈوب گئے۔ اس کی لمبائی اور چوڑائی و سٹرکچر کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے معلوم کیا تھا کہ یہ وہی روسی بحری جہاز ہے جو گزشتہ تین سال سے لاپتہ تھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …