Home » Interesting News » پرانی جینز کو استری کرنے کا درست طریقہ اور بہت سے ایسے کام جو آپ آج تک غلط انداز میں کرتے آئے ہیں

پرانی جینز کو استری کرنے کا درست طریقہ اور بہت سے ایسے کام جو آپ آج تک غلط انداز میں کرتے آئے ہیں

news-1448731440-6739_large

لندن : کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہم اپنی تمام عمر غلط طریقے سے کرتے آئے ہیں،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
*اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم ریزر پرانا ہونے پر اسے پھینک دیتے ہیں لیکن آپ چاہیں تو اسے کسی بھی پرانی چیز پر باربار رگڑ کر تیز کرکے دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں۔
*کبھی کبھار ہمیں اپنے پسندیدہ کپڑے نہیں ملتے یا ہم کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں لہذااپنے کپڑوں کو دراز میں تہہ کرکے افقی رکھیںتاکہ تمام کپڑے نظروں میں رہیں اور ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔
*اگر آپ لمبی لائن میں کھڑے ہوکر تھک جاتے ہیں تو لائن میں کھڑا ہونے کی بجائے وہاں اپنی جوتیاں رکھ دیں تا کہ کوئی دوسری آپ کی جگہ گھڑا نہ ہواور آپ آرام سے بیٹھ جائیں۔
*اگر آپ کو چاکلیٹ توڑنے میں مشکل درپیش ہوتو انگوٹھے کا استعمال کرتے ہوئے آپ اسے بآسانی توڑ سکتے ہیں۔
*آم کا چھلکا اتارنے کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آم کو گلاس کے کنارے رکھ کر ہتھیلی سے زور لگائیں،چھلکابآسانی اتر جائے گا۔
*ٹی شرٹ اتارنے کے لئے ایک بازو کو دوسرے سے نکالیں ،اس طرح تمام ٹی شرٹ بآسانی اتر جائے گی۔
*کیک کا پیس کاٹنے کی بجائے اسے درمیان میں سے دوحصوں میں کاٹیں اور جتنا کھانا ہو کھانے کے بعد کیک کو جوڑ دیں،اس طرح کیک زیادہ دیر تک تروتازہ اور کھانے کے قابل رہے گا۔
*اگر گیم میں ہارنے کا اندیشہ ہوتوشکست سے بچنے کا آسان طریقہ گیم بورڈ کو الٹا دینا ہے۔
*چکن ونگ سے ہڈی نکالنا بہت آسان ہے،چکن ونگ لیں اوردونوں ہڈیوں کو تھوڑا موڑیں اور بآسانی ہڈی کو گوشت سے علیحدہ کرکے کھانے سے لطف اٹھائیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …