Home » Pakistani Headlines » پنجاب اور سندھ کے ملتوی شدہ حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

پنجاب اور سندھ کے ملتوی شدہ حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

news-1451479221-9550_large (1)

لاہور  :  سندھ اور پنجاب کے 42 اضلاع میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیاہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 154 اور سندھ کے 60 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ پولنگ کا عمل پرامن بنانے کیلئے سیکیورٹی بھی تعینات کی گئی تھی تاہم کسی قسم کے جھگڑے کی خبر سامنے نہیں آئی اور پولنگ کا عمل انتہائی پرامن طریقے سے جار ی رہا ۔
پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، لودھراں، منڈی بہاو الدین، فیصل آباد، شیخو پورہ اور راولپنڈی سمیت 29 اضلاع میں جب کہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹندوالہ یار، نوابشاہ، میر پور خاص، گھوٹکی اور بے نظیر آباد سمیت 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی۔
واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں 2 مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ان اضلاع میں پولنگ مختلف وجوہات کی بناءپر نہیں ہو سکی تھی۔

 

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …