Home » Interesting News » پوری دنیا میں مختلف مقامات پر 64 پراسرار دھماکے

پوری دنیا میں مختلف مقامات پر 64 پراسرار دھماکے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال دنیا میں مختلف مقامات پر 64پراسرار دھماکے سنے گئے جنہوں نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے اور امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا سمیت کوئی بھی سائنسدان اب تک ان کی وجہ بتانے سے قاصر ہے۔ویب سائٹ news.com.au کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے مشرق وسطیٰ سے ایسٹ مڈلینڈ اور آسٹریلیا تک کے علاقوں میں سنے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سنائی دیئے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے آخری دھماکہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست الباما کے شہریوں نے سنا جس کی وجہ سے پوری ریاست میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں پیر کے روز صبح 9بجے کے قریب خوفناک دھماکے کی آواز سنائی دینے کی رپورٹ ملی۔یہ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس سے گھروں کی دیواریں تک لرز گئیں۔تاہم پولیس اور ماہرین اب تک اس دھماکے کی وجہ معلوم نہیں کر سکے۔جنوبی آسٹریلیا میں دو ہفتے قبل ایسا ہی ایک دھماکہ ہوا جس کے ساتھ آسمان میں انتہائی چمکدار روشنی بھی دیکھی گئی۔ لوگوں نے اسی وقت آسمان میں ایک نیلے رنگ کے شہاب ثاقب کو بھی تیزی کے ساتھ سفر کرتے دیکھا۔ پورٹ لنکن شہر کی رہائشی خاتون لیزا واٹسن کا کہنا تھا کہ ”یہ روشنی بڑی سے بڑی ہوتی گئی۔ یہ ایسے تھے جیسے پورا آسمان چمک اٹھا ہو اور اس میں سے چنگاریاں نکل رہی ہوں۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ ہمیں لگا جیسے پوری کائنات لرزنے لگی ہو۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …