Home » Pakistani Columns » پہلے روزے پر ہی پاکستانی مسلمانوں کو” قبلہ “درست کرنے کا سنہری موقع مل گیا

پہلے روزے پر ہی پاکستانی مسلمانوں کو” قبلہ “درست کرنے کا سنہری موقع مل گیا

لاہور  : آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے اور پاکستانی مسلمان رمضان المبارک کی آمدبے حد خوش ہیں ،ایسے میں پاکستانی مسلمانوں کے لیے ایک اور خوشخبری آگئی اور اللہ تعالیٰ نے پاکستانیوں کے لیے قبلہ رخ کے تعین کا سنہری موقع فراہم کردیا ہے ۔ آج دو پہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ ، بیت اللہ شریف کے عین اوپر ہوگااس لیے قبلہ شریف کی درست سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 2بج کر18منٹ پر سورج عین بیت اللہ کے اوپر چمک رہا ہوگا،اس وقت قبلہ رخ کے صحیح تعین کے لیے ایک چھڑی دھوپ میں عموداً90 ڈگری پر کھڑی کرلیں اور زمین پر پڑنے والے اس کے سائے پرکسی گہرے رنگ سے نشان لگا لیں۔یہ نشان قبلہ رخ کا صحیح تعین کررہا ہوگا۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za پپو گاندھی نریندر مودھی اور پاکستانی کسان ۔۔ رؤف کلاسرا