Home » Interesting News » پیسے دو گاڑی لے جاﺅ ،عامر لیاقت نے بول ٹی وی کیلئے پیغام جاری کر دیا

پیسے دو گاڑی لے جاﺅ ،عامر لیاقت نے بول ٹی وی کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (پاکستان)معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے بول چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ انہوں نے بول کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کو بھی غلط اور بے بنیاد قرار دیدیاہے اور اس حوالے سے انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں بو ل کی جانب سے دی گئی تمام گاڑی واپس کر دیں ہیں تاہم ان کی ایک گاڑی اب بھی میرے پاس ہے اور وہ جب یہ میرے پیسے دیں گے تو ہی گاڑی واپس ملے گی اس لیے پیسے دیں اور گاڑی لے جائیں ۔عامر لیاقت حسین کا کہناتھا کہ اس کے علاوہ بول کی کوئی چیز بھی میرے پاس نہیں ہے ۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا ‘ کے ذریعے جن افراد کی دل آزاری ہوئی ان سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ سب انتظامیہ کی پالیسی تھی جبکہ میں ایک نرم دل آدمی ہوں ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …