Home » Technology & Gadgets » پیناسانک کا خوبصورت ڈیزائن کا حامل نیا ڈیجیٹل سنگل لینز مرر لیس کیمرا متعارف

پیناسانک کا خوبصورت ڈیزائن کا حامل نیا ڈیجیٹل سنگل لینز مرر لیس کیمرا متعارف

کراچی(پروموشنل ریلیز) الیکٹرانک کمپنی پیناسانک نے خوبصورت ڈیزائن کا حامل نیا ڈیجیٹل سنگل لینز مرر لیس کیمرا متعارف کرا دیا ہے جو صارفین کے بہترین معیار کی تصاویر بنانے اور ان کی تخلیقی آزادی کے پہلوﺅں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔کیمرے کے اس ماڈل کا نام LUMIX GX9 ہے جس کے ذریعے ہائی ریزولوشن اور ہائی کنٹراسٹ میں حقیقی زندگی سے قریب تر تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔
LUMIX GX9 میں 20.3میگاپکسل ڈیجیٹل لائیو ایم او ایس سینسر نصب کیا گیا ہے جس سے لینز کی کارکردگی اور اس کے منظر پر ارتکاز میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔اس کیمرے کے فوٹوسٹائل میں پیناسانک نے نیا ’ایل مونوکروم ڈی موڈ‘ بھی شامل کیا ہے جو صارفین کو ڈائنامک مونوکروم تصاویر بنانے میں مدد دے گا۔
ڈپٹی جنرل منیجر پی ایم ایم اے ایف ہیتیش اوجھا کا کہنا تھا کہ ”GX9ایک کثرالجہت کیمرا ہے جو اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز آسانی کے ساتھ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔یہ سائز میں چھوٹا، وزن میں ہلکا لیکن فیچرز سے بھرپور ہے۔ یہ پیشہ ور فوٹوگرافرز کا آئیڈیل کیمرا ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ناتجربہ کار صارفین کو بھی آسانی کے ساتھ بہترین تصاویر بنانے میں بہترین ثابت ہو گا۔“
LUMIX GX9 میں 5ایکسزاور تصاویر کو مستحکم کرنے کے لیے ڈیول آئی ایس کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں او آئی ایس اور بی آئی ایس جیسی خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں اور ان کا مقصد بھی تصاویر اور ویڈیو کی غیرضروری حرکت کو روکنا اور انہیں مستحکم اور ہموار بنانا ہے۔اس فیچرز کی بناءپر صارفین کم روشنی والی جگہ پر بھی بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنا سکیں گے۔
LUMIX GX9 کے شٹر یونٹ میں برقی مقناطیسی ڈرائیو شامل کی گئی ہے جس سے اس کے شٹر کی حرکت کی وجہ سے پیدا ہونے والے جھٹکے میں 90فیصد کمی واقع ہو گئی ہے۔ اس فیچر کی وجہ سےLUMIX GX8کی نسبت LUMIX GX9 میں شٹر کی آواز میں بھی بہت کمی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اس ماڈل میں نیا ’لائیو ویو فائنڈر‘ نامی فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے تصاویر کو 80ڈگری تک جھکایا یا موڑا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں بھی اس کیمرے میں بے شمار ایسے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو کیمرے کے عام استعمال سے پیشہ ور فوٹوگرافرز تک ہر ایک کی ضروریات کماحقہ پوری کریں گے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …